انٹرنیٹ کلچر کی ایک اور کلاسک ویڈیو لاکھوں ڈالر میں فروخت کر دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنہ 2000 کی دہائی میں بچوں کی گھر پر بنائی گئی وائرل ہونے والی ویڈیو ‘چارلی نے میری انگلی چبا لی’ سات لاکھ 61 ہزار ڈالر میں نیلام کی گئی۔
سنہ 2007 میں معصوم برطانوی بچے ہیری اور اس کے بھائی چارلی کی بنائی گئی ویڈیو کی نیلامی اس کے 14 سال مکمل ہونے کے موقع پر کی گئی۔
مزید پڑھیں
یوٹیوب پر 55 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں ہیری اپنے چھوٹے بھائی چارلی کو سنبھالتے ہوئے اس کے منہ میں اپنی انگلی ڈال دیتا ہے۔
گھریلو ماحول بنائی گئی اس ویڈیو میں چارلی اپنے بھائی ہیری کی انگلی چباتا ہے جس پر بہت زیادہ میمز بنائی گئیں جن میں ‘آؤچ، چارلی’ اور ‘چارلی، مجھے درد ہو رہا ہے’ زیادہ مشہور ہوئیں۔
83 کروڑ 30 لاکھ ویوز کے ساتھ یہ ویڈیو یوٹیوب کی سب سے مقبول ویڈیوز میں شامل ہے جس کو جلد ہی اس پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔ ویڈیو کی مالک ڈیویس کار فیملی نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی نیلامی کے بعد وہ انٹرنیٹ کی تاریخ کی سب سے پسند کی جانے والی ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دے گی اور اب اس کی بولی جیتنے والے ہی اس کے اصل مالک ہیں۔

ویڈیو کو یوٹیوب پر 83 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ (فوٹو: ویڈیو گریب)