آئل ٹینکرز ہڑتال:مظاہرین ڈھول شہنائی کیوں بجاتے ہیں؟

ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کا انوکھا انداز

جمعرات کوآل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا تو وہ حسب روایت ڈھول شہنائی کا انتظام کرنا نہیں بھولے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ چوں کہ ہمارا احتجاج کئی روز تک جاری رہتا ہے اس لیے شرکاء کو بوریت سے بچانے کے لیے ڈھول شہنائی کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔ٹراسپورٹرز کے طویل احتجاج کے لیے کیمپ لگائے جاتے ہیں اور ڈھول شہنائی پر روایتی پشتون رقص (اتبڑ) سے شرکاء تازہ دم اور پرجوش رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں