آئندہ 3 روزکےدوران طوفانی بارشوں کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات

ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

Your browser does not support the video tag.

ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے نے انٹری دے دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، گوجرانوالہ اور پشاور کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے لئے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس دوران گلگت بلتستان، خیبرپختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوگی۔

متعلقہ خبریں