آئی ایس پی آر کا ہم ٹی وی کے مل کر پاکستان کا سب سے بڑا ملٹری ریئلٹی شو لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایک انٹرٹینمٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جلد آئی ایس پی آر کے بینر تلے ہم ٹی وی پر ایک ملٹری ریئلٹی شو پیش کیا جائے گا جسے عمر مختار نے تحریر کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس ریئلٹی شو میں آٹھ سے زیادہ مقامی ٹیمیں اور چار بین الاقوامی ٹیمیں شامل ہوںگی، اس شو کی 120 کیمروں کے ساتھ آؤٹ ڈور شوٹنگ پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے اور جلد ہی ان ڈور شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔
معروف میزبان اور اداکار فخرِ عالم اس شو کی میزبانی کریں گے۔
دوسری جانب فخر عالم نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا، اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک خصوصی پراجیکٹ کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ہے جس میں فلم بندی کے ایک بڑے سلسلے کو شروع کرنے فیصلہ کیا گیا تاہم آئندہ چند روز دلچسپ اور تھکادینے والے ہونگے ۔
Islamabad pre production meeting on a very special project into late night….a big filming spell starts tonight…Next few days will be awesome, tiring and entertaining…. pic.twitter.com/0LsenLtEm6
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) April 30, 2021
یاد رہے اس سے قبل آئی ایس پی آر نے ہم ٹی وی کے ہی ساتھ مل کر پاکستان ملٹری پر مبنی ڈرامہ عہد وفا پیش کیا تھا ۔
متعلقہ خبریں