آئی پی ایل میں سٹہ ہارنے والا 12کلو سونالےاڑا

قرض اتارنے کے ليے رچایاگیا

کلفٹن پولیس نے جیولرز کو دکان سے 10کروڑ مالیت رقم کا سونا چوری کرنے کے جرم میں دوست سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مدعی محمد آصف نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو میری دکان سے 12کلو سونا چرا کرلے گئے ہیں، جس کی کل مالیت 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ پیر کے دن دکان بند کرنے کے بعد جب وہ اگلے صبح دکان پر آئے تو سونے کے تمام بکسز غائب تھے تاہم تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ مدعی آصف نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر منصوبہ بنایا اور دکان میں خود چوری کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک تجارتی پلازہ پر چھاپہ مار کر لوٹا ہوا سونا برآمد کرلیا۔

تفتیشی افسرارشد جنجوعہ نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ جائےوقوعہ سے لگ رہاہے کہ چوری میں اندر کا کوئی بندہ ملوث تھا انہوں نے کہا کہ ملزمان نے دکان کے اندر جانے اور باہر آنے کے لیے ایک ہی راستہ کا استعمال کیا تھا دکان کے تمام تالے اس طریقے سے کاٹے گئےتھے جس سے لگ رہا تھا کہ ملزمان اس کام کے ماہر نہیں تھے۔

 تفتیشی آفسر ارشد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مدعی مقدمہ محمد آصف کے کال ڈیٹا کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ صرف ایک بندے کے ساتھ رابطے میں تھاجو اسکا دوست وسیم تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب پولیس نے محمد آصف کے دوست وسیم کے آفس پر چھاپہ مارا تو لوٹا گیا سونا وہاں سے برآمد ہوا کارروائی کے دوران متعلقہ آفس سے واردات میں استعمال ہونے والا کٹر بھی برآمد ہواہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم آصف نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سٹہ لگاتا تھا جس میں 40لاکھ روپے ہار گئے تھے اور قرض کی دائیگی کےلیے یہی منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس تفتیش کے مطابق محمد آصف نے پولیس سے جھوٹ بولا تھا کہ اس کے دکان سے 12کلو سونا چوری ہوا ہے بلکہ دکان سے صرف 3کلو سونا چوری ہوا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران ریاض نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ملزم آصف بندھانی اپنے بھائی کے دکان میں کام کرتا تھا انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں پر سٹہ لگاتا تھا اور اسی میں 40 لاکھ روپے ہار گیا تھا۔

آصف بندھانی کو 80 لاکھ روپے دینے تھے جو ہارے ہوئے رقم سے ڈبل تھا اور اسکے پاس اپنے بھائی کے دکان لوٹنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزم آصف نے واردات اپنے دوست وسیم کے ساتھ اس لالچ پر انجام دی کہ لوٹے گئے سونے کا 10 فیصد اسی کو دیں گے

متعلقہ خبریں