
فوٹو: ٹوئٹر
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے آبادی میں اضافے کو پاکستان کے لیے اہم چیلنج قرار دے دیا۔
اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی بڑے چیلنج ہیں جبکہ ملک میں روزگار کے مواقع یقینی بنانا اور بجلی و گیس کی فراہمی بہت مشکل ہے۔
With such a phenomenal impact in such short duration on key development outcomes, we should make population growth reduction as one of our top national priorities. #KhairKhwah
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 11, 2021
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں صرف نصف بچوں کو معیاری تعلیم دینے کی گنجائش ہے۔ بنگلہ دیش کی طرح آبادی بڑھنے کی رفتار میں کمی سے حالات میں بہتری ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے دس سال میں پرائمری اسکول کی عمر کے ہر بچے کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آبادی میں کمی کو قومی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔ مختصر مدت میں کلیدی ترقیاتی نتائج کا انحصار اسی پر ہے۔
متعلقہ خبریں