خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر چیلنجز پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک سعودی عرب باہمی تعاون میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔
#COAS called on His Royal Highness Prince Mohammed Bin Salman bin Abdulaziz Al-Saud, Crown Prince, 1st Deputy Prime Minster & Defence Minister and His Royal Highness Prince Khalid Bin Salman bin Abdulaziz Al-Saud, Deputy Defence Minister at Jeddah, today. (1/4) pic.twitter.com/2fTo3U4VYp
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 7, 2021
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اورجغرافیائی سالمیت کے تحفظ عزم کا اعادہ کرتاہے اور دونوں اقوام مسلم امہ کی بہتری، امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات انتہائی شاندار رہی، جنرل قمرجاوید باجوہ میرے بھائی ہیں۔
متعلقہ خبریں