آزادکشمیرمیں اگرووٹ چوری ہوئےتوحکومت کوکشمیری نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

 

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر آزاد کشمیر کے انتخابات میں ووٹ چوری کئے گئے تو کشمیری نہیں چھوڑیں گے۔

 

ہفتے کواسلام گڑھ میں نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے جلسے سے خطاب

کرتےہوئے کہا کہ کشمیر کے کونے کونے نے گواہی دے دی ہے اور کشمیر نے الیکشن سے پہلے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

کشمیریوں کا فیصلہ نوازشریف اور نون لیگ کے حق میں ہے اور نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں۔ اب مخالفین بھی مان رہے ہیں کہ مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم سب کو نظر آرہی ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں سنا ہے آج عمران خان کشمیر آرہے ہیں۔ عمران خان نے کشمیر میں اپنی اے ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے۔ جس طرح شہد پرمکھیاں جاتی ہیں اس طرح جہاں پیسہ ہوتا ہےوہاں عمران خان جاتے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید طنز کرتےہوئے کہا کہ عمران خان کو ہار پہنانا جس پر لکھا ہو آٹا چوری میں نمبر ون،دوسرا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو چینی چوری میں نمبر ون،تیسراہارپہنانا جس پر لکھا ہو گیس،بجلی میں نمبر ون،چوتھا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو دوائی چوری میں نمبر ون اور پھر ایک میڈل پہنانا جس پر لکھا ہو ووٹ چوری میں نمبر ون۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کا امورکشمیر کا وزیر ہی کشمیرمیں داخل نہیں ہوسکتا کیوں کہ اس نے نہتے کشمیریوں پر گولیاں چلائیں۔

متعلقہ خبریں