آزاد کشميرانتخابات: کاغذاتِ نامزدگی آج جمع کرائےجائيں گے

آزاد کشمير کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کےلیے کاغذاتِ نامزدگی آج جمع کرائے جائيں گے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 33 اور پاکستان ميں مقيم مہاجرین جموں وکشمیر کے 12 حلقوں میں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔

امیدواران کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثے اور زرائع آمدن بھی بتائیں گے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم کانفرنس، لبریشن لیگ، جماعت اسلامی، جے يو آئی، ایم کیو ایم سمیت کئی مقامی جماعتیں اور آزاد امیدواران انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پینتالیس براہ راست نشستوں میں سے 33 آزاد جموں و کشمیر کے علاقے میں واقع ہیں جہاں 28 لاکھ 17 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 12 لاکھ 97 ہزار خواتین شامل ہیں جبکہ 12 پاکستان کے دیگر حصوں کی ہیں جس کے 4 لاکھ 30 ہزار 456 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں ایک لاکھ 70 ہزار 931 خواتین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ قانون ساز اسمبلی کےانتخابات عیدالاضحیٰ کے تیسرے یا چوتھے روز منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں