آزاد کشمير انتخابات سے قبل نون ليگ کے رہنما پارٹی چھوڑ گئے

گلگت کے بعد آزاد کشميرميں بھی انتخابات سے قبل نون ليگ کے رہنما پارٹی چھوڑنے لگے ہیں۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کے مطابق نون لیگ سے تعلق رکھنے والے4 وزراء، صدارتی مشير اور رکن اسمبلی سميت متعدد ليگی رہنما پارٹی چھوڑگئے ہیں۔ نون لیگ کے 2 وزراء سردار مير اکبر اور چوہدری شہزاد پاکستان تحریک انصاف ميں شامل ہوگئے ہیں۔ رکن اسمبلی علی رضا بھی تحريک انصاف ميں شامل ہوگئے ہیں۔

ان کے علاوہ سردار سکندر، ان کے بيٹے وزیرِ ريوينیوفاروق سکندر مسلم کانفرنس ميں شامل ہوئے ہیں۔ اعجاز يوسف نے صدارتی مشيرکاعہدہ چھوڑ کرآزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزير اوقاف راجہ عبدالقيوم نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے نون ليگ کا ٹکٹ واپس کرديا ہے۔

متعلقہ خبریں