آصف زرداری کا لاہور میں قیام،کوئی سیاسی کامیابی نہ مل سکی

سابق صدر آصف علی زرداری کو لاہور میں 6 دن قیام کے دوران کوئی سیاسی کامیابی نہیں ملی ہے۔

سماء کے نمائندے خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا کہ آصف زرداری  کے چند ناراض حکومتی ارکان اسمبلی سے رابطے  بےنتيجہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے ان سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔آصف زرداری نے جن افراد سے ملاقاتیں کی ہیں وہ یا تو انتخابات میں شکست کھا چکے ہیں یا سیاسی طور پر غیر فعال ہیں۔

آصف زرداری نے جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی اور نون لیگ کے ارکان سے رابطے کیے لیکن وہ بےسود رہے۔آصف زرداری نے فیصل صالح حیات اور منظور وٹو سے ملاقات کی جو اس وقت سیاسی میدان میں موجود نہیں ہیں۔ پرویزالہی سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

پیپلزپارٹی رہنما نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب میں فی الحال کسی بڑے سیاسی بریک تھرو کا امکان نہيں ہے۔بہت سارے  ناراض ارکان سے رابطے ہوئے لیکن وہ سامنے نہیں آنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Asif Zardari ko dora e Lahore mai kamiyabi na mil saki,Asif Zardari ka doara Lahore,PPP,آصف زرداری کا لاہور میں قیام