آٹھ سالہ فخر، چھوٹا بچہ بڑا کھلاڑی

کٹ، پُل اور ڈرائيو پر کمال مہارت

کراچی کے 8سالہ کرکٹر فخر سیالوی نے شاندار اسڑوکس کھیل کر بڑوں کو حیران کردیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 8سالہ فخر سیالوی انڈر-13 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔ فخر کٹ، پُل اور ڈرائيو پر کمال مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ بالنگ بھی کرتے ہیں۔

فخر نے گھر پر اپنے پسنديدہ کھلاڑيوں کے ساتھ تصاوير لگا رکھی ہيں اور وہ انکی طرح کامیابیاں سمیٹنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

فخر سیالوی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ تین سال کی عمرسے بیٹے کو کرکٹ سکھا رہے ہيں۔

متعلقہ خبریں