آکسیجن سیلنڈرز کی من مانےداموں پر فروخت

فوٹو: آن لائن

کرونا وائرس سے متاثرہ راولپنڈی، پنجاب کے اضلاع میں منافع خوروں نے آکسیجن سیلنڈر من مانے داموں پر فروخت کرنا شروع کردیے۔

کرونا کی تیسری لہر میں راولپنڈی، پنجاب کے کئی اضلاع میں آکسیجن کی قلت کی وجہ گیس کی کمی نہیں، آکسیجن کا 1600روپے والا سیلنڈر 3ہزار 200 سے 3ہزار 600 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

آکسیجن سلینڈر کےخريداروں نےشکايت کی ہے کہ سيلنڈر ميں گيس بھرتے ہوئے ڈنڈی ماری جاتی ہے۔ آکسیجن سیلنڈر ڈیلر کا کہنا ہے کہ کرونا آنے سے پہلے قیمت بہت کم تھی، لیکوڈ آکسیجن نہیں آرہی سلینڈر کہا سے فل کرائیں۔

ڈی سی راولپنڈی انوار الحق کا کہنا ہے کہ آکسیجن بلیک میں فروخت کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن پلان کربھی رہے ہیں، ریگولیٹ کرکے پوری کوشش ہے کہ ان کو جائز قیمتوں پر لایا جائے۔