احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

گذشتہ رات وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعہ احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کو نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔نیب کا موقف تھا کہ احسن اقبال کے خلاف نارروال اسپورٹس سٹی میں کرپشن کا کیس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔اہم کیس کی سماعت کے دوران احسن اقبال کے ملک سے باہر جانے کی صورت میں کیس کی سماعت متاثر ہوسکتی ہے۔ای سی ایل کمیٹی نے احسن اقبال کا نام فہرست میں شامل کرنے کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں