احمدفاروق بازئی کوچئیرمین ایچ ای سی کااضافی چارج مل گیا

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کےوائس چانسلر کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) تعینات کردیا گیا۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کےوائس چانسلر اور ایچ ای سی کے ممبر احمد فاروق بازئی کو اضافی عہدے کا چارج دیکر چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

احمد فاروق بازئی کو ایچ ای سی آرڈیننس کے سیکشن 8(3) کے تحت چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نےسابق چیئرمین طارق بنوری کی اپیل پر نیاچیئرمین مقرر نہ کرنے کا حکم دیا۔

گزشتہ ماہ ایچ ای سی کےصدارتی آرڈیننس 2021میں دوسری ترمیم کےلیے صدر کےدستخط کے بعد جاری کی گئی تھی، نظرثانی شدہ صدارتی آرڈیننس 26مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔ قبل ازیں مارچ میں آرڈیننس کی کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی تھی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ممبران کی تعداد 10سے بڑھا کر 13کردی گئی تھی جبکہ کمیشن میں نجی ممبران کی تعداد 2سے بڑھا کر 5کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں