اداکارہ ایمن سلیم اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں؟

حال ہی میں شوبز ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح شوبز میں آئیں۔

اداکارہ ایمن سلیم حال ہی میں اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیرکے ہمراہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اس موقع پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس سے پہلے وہ کیا کرتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے امریکہ سے فائنانس کے شعبہ میں تعلیم حاصل کی اور وہیں انوسٹمنٹ بینکنگ میں کام شروع کیا پھر والد صاحب کے کہنے پر میں دبئی منتقل ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دبئی میں الامارات کے تمام حکومتی ریجن میں بحثیت کلسنٹنٹ کام کررہی تھی، مجھے پبلک سیکٹر اور اکانومی سے متعلق کام بہت پسند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کا مشورہ انہیں ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی نے دیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے رمضان المبارک میں شروع ہونے والے ڈرامہ ’چُپکے چُپکے‘سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ ایمن سلیم کو معروف کامیڈین عُمر شریف کے پروگرام ’دی شریف شو‘میں بلایا گیا تھا جس میں بتایا تھا کہ وہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں ۔

متعلقہ خبریں