اداکارہ ایمن سلیم کا شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

اداکارہ ایمن سلیم نے انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ بالکل یہ درست ہے، وہ انڈسٹری میں آنے کا ارادہ کر چکی ہیں اور اب انڈسٹری کا حصہ ہی رہیں گی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ سب کے خلوص اور محبت نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ وہ واپس آجائیں، مجھے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کے لیے بے حد شکریہ۔

ایمن سلیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹس کے لیے بے حد پُر جوش محسوس کر رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘میں گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ چپکے چپکے کی اداکارہ ایمن سلیم نے بتایا تھاکہ انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ یہ میں کرنا چاہتی ہوں یا نہیں، تو میں بریک لیا کہ جائزہ لے سکوں کیا میں واقعی یہ کام کرنا ہے اور اگر ہاں تو پھر مستقل یہی کرنا ہوگا ۔

ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں انہوں نے رواں برس ڈرامہ چپکے چپکے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا ۔ا

تازہ ترین

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسزکےآپریش میں 2دہشتگرد ہلاک
وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف ’عدم اعتماد‘ کی تحریک جمع
ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری
قندھار میں بھی مقامی لوگوں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ