اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی خواہش بتادی

اداکارہ ثروت گیلانی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر سوال و جواب کے دوران مداحوں نے اداکارہ ثروت گیلانی سے ان کی زندگی کے بارے میں کئی سوالات کیے۔

ایک مداح نے ثروت گیلانی سے پوچھا کہ آپ کی کوئی ایسی خواہش ہے جو آج تک پوری نہ ہوئی ہو اور آپ لمبے عرصے سے اس خواہش کے پوری ہونے کا انتظار کررہی ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

متعلقہ خبریں