اداکارہ حرا مانی کی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھیں

اداکارہ حرا مانی نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاونٹ بنالیا۔

اداکارہ حرا مانی نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاونٹ بناتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنے آفیشل اکاونٹ لنک شیئر کردیا۔

حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی فلم کے ڈئیلاگ کی کاپی کرتے ہوئے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ان کے شوہر مانی بھی نظر آئے۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ابراہیم تنہا محسوس کرتا ہے جب میں اپنے بھائیوں یا امی ابو کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہوں تب یہ مجھ سے اتنی باتیں کرتا ہے کہ کیوں میں کسی اور سے بات نہ کرپاوں۔

متعلقہ خبریں