اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان کی نوجوان اداکارہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ رابعہ کلثوم کے شوہر ریحان ناظم نے اپنی سوشل میڈیا کی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کا بیٹا اور اہلیہ ٹھیک ہیں ساتھ ہی انہوں نے دعاوں کی درخواست کیا ۔

واضح رہے کہ رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی ہیں اور معروف اداکار فیضان شیخ کی بہن ہیں۔

رابعہ کلثوم سال 2015 میں ریحان ناظم کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے متعدد ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ہے جن میں زمانی منزل کے مسکھرے، ہارا دل ، چھوٹی چھوٹی باتین ، میر ابرو اور شہرِ ملال شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں