اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار حسن حیات کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے بتایا کہ ان کے ہاں رواں ماہ کی 5 تاریخ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ریا حیات خان رکھا گیا ہے۔

اداکارہ سعدیہ غفار نے یہ بھی بتایا کہ 5 جولائی کو صبح ساڑھے سات بجے ان کی فیملی میں یہ اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار حسن حیات خان نے گہری دوستی کو زندگی بھر کے ساتھ میں بدلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں