اداکارہ صبا قمر کا پاکستانی عوام سے سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس میں انہوں نے عوام سے سوال بھی کرڈالا۔

انسٹا گرام پر ڈرامہ سیریل چیخ کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام تو ہماری بہت شریف ہے پھر یہ ٹرینڈنگ میں نمبر 1 پر کیوں ہے؟

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کر دہ تصاویر میں قابلِ غور تصویر پر دیے جانے والا کیپشن تھا۔

صبا قمر نے نیٹ فلکس کے 18 پلس سیزن کے متعلق سوال کیا ہے جو پاکستان میں نمبر 1 پر ٹرینڈ کرتا نظر آیا۔

گزشتہ ماہ شیئر کی گئی تصاویر میں صبا قمر ترکی میں موجود تھیں اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے استنبول سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ایک مہنگی لگژری گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں