اداکارہ غناعلی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

 اداکارہ غنا علی نے عید کی تعطیلات کے دوران زندگی کے نئے سفرکاآغازکردیا۔

غنا نے گزشتہ روز انسٹاگرام فالوورز کیلئےاپنی مہندی کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں۔

گوٹے کناری سے سجے نارنجی لباس اور بالوں میں گیندے کا پھول لگائے سجی سنوری غنا نے مہندی لگواتے تصویر شیئرکی اورکیپشن میں لکھا ” الحمد اللہ، نئی شروعات ”۔

گو غنا کی جانب سے فی الحال نکاح کی تصاویرشیئرنہیں کی گئیں تاہم انٹرٹینمنٹ انسٹاپیج لالی ووڈولوجی کی پوسٹ میں غنا کو اس موقع پراپنے شریک حیات کی جانب سے دیکھا جاسکتاہے۔

دلہن بنی غنا نے سرمئی لہنگا جبکہ ان کے شوہرنے سیاہ کرتا شلوارزیب تن کررکھا ہے۔

فی الحال غنا کی جانب سے یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ انہوں نے کسے اپنا شریک حیات منتخب کیا ہے۔

غنا سُن یارا،کبھی بینڈ کبھی باجا، عشقاوے، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، سراب سمیت متعدد ڈراموں میں صلاحیتوں کے جوہردکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ فلم مان جاؤجا، کاف کنگنا اور رنگریزہ بھی غنا کے کریڈٹ پرہیں۔

متعلقہ خبریں