اداکارہ متھیرا نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ فلسطینی بچے کو گود لینا چاہتی ہیں ۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی فلسطینی بچے کو گود لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بچے کو بہت پیار اور ایک محفوظ گھر دینا چاہتی ہیں ۔
اس معاملے پر انہوں تجویز بھی مانگی کہ اگر وہاں سے بچے کو گود لینا کا کوئی طریقہ ہے تو مجھے آگاہ کریں ۔
یاد رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ کئی روز سے پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف شخصیات نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بمباری اور پُر تششد واقعات پر اظہار مذمت کیا ہے ۔
متعلقہ خبریں