اداکارہ مرینہ خان بھی کرونا وائرس کا شکار

معروف پاکستانی اداکارہ مرینہ خان بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوگئیں۔

پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ مرینہ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کرونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا ایک حقیقت ہے مجھے کرونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں