اداکارہ مہوش حیات نے نیا ڈانس چیلنج دے دیا

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کونیا ڈانس چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔

کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ’بوتل کیپ چیلنج‘ اور ’اونانا چیلنج‘ خوب مقبول ہوا تھا جسے بہت سے لوگوں نے قبول کرتے ہوئے اپنی اپنی ویڈیوزشیئرکی تھیں۔

اس بارایک دفعہ پھراداکارہ نے اپنے بھائی کے ساتھ مداحوں کونیا ڈانس چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔

اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ نیا چیلنج اپنے بھائی کے ساتھ کیا، آپ بھی اس چیلنج کو اپنے گھر میں کیجیئے۔ تاہم بہن بھائی کے اس چیلنج کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اور ان کے بھائی کی جانب سے ’’اونانا چیلنج‘‘ کو بھی مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

متعلقہ خبریں