اداکارہ میرا کی والدہ کی پراپرٹی پرقبضہ کی کوشش ناکام

لاہور میں اداکارہ میرا کی والدہ کی پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا کے بیٹے نے تھانہ غالب مارکیٹ میں پلازے پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان کيخلاف مقدمہ درج کرایا۔

جس کے بعد اداکارہ میرا نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،جلد قبضہ کی کوشش میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں