ہفتہ 17 جولائی 2021 17:37
پاکستان ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔
نائلہ جعفری گزشتہ چھ سال سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔
نائلہ جعفری کی نماز جنازہ سنیچر کو بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
حال ہی میں اداکارہ نائلہ جعفری کو انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
اداکارہ نائلہ جعفری نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے مشہور ڈرامہ سیریلز ماں مجھے سلانا، دیسی گرلز اور تھوڑی سی خوشیاں کے علاوہ متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ٹوئٹر صارف فرقان صدیقی نے نائلہ جعفری کی وفات پر افسوس کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان کی انتہائی قریبی دوست نائلہ جعفری کینسر کی طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئی ہیں، وہ انتہائی بہادر انسان تھیں جنہوں نے یہ جنگ حکومت سے امداد لیے بغیر لڑی۔ ’آپ اور اپ کی ملین ڈالر مسکراہٹ ہمیشہ یاد رہے گی۔‘
My very dear friend & colleague Nyla Jafri has passed away in #Karachi battling Cancer for a long time. She was a brave person who fought this disease for years without taking any Govt support. You & ur million dollar smile will be missed forever. You will be at a better place pic.twitter.com/OtvTA4eRkL
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) July 17, 2021
اداکار فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ قریبی ساتھی کی وفات پر شکستہ دل ہیں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ نائلہ جعفری کی مضبوطی کی علامت تھیں اور ان کا کام ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔
Heartbroken to hear about the passing of my dear colleague #NailaJaffri aapa who stood strong in a long term battle with her health.Her bravery was a symbol of strength & her work will live on in our hearts forever.Sending prayers for her and her family during this difficult time pic.twitter.com/swF2z7gZRL
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) July 17, 2021