اداکارہ نوشین شاہ نے وزیراعظم کے بیان کی حمایت کردی

چند روز قبل دیئے گئے وزیر اعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق دیئے گئے بیان پر اداکارہ نوشین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کی حمایت کردی ۔

نوشین شاہ نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پردہ کرنا ہمارے اسلام میں ہے اور اس میں ہی ہماری بہتری ہے، اب پردہ کرو یا نہ کرو وہ آپ کی مرضی ہے ، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ مردوں کو معافی ہے، نہیں حساب دونوں کو ہی دینا ہوگا۔

نوشین شاہ نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے بہت سارے لوگوں کو قرآن پڑھنے کی ضرورت ہے مجھ سمیت، میں یہاں کسی کو عظیم یا بدتر ثابت نہیں کررہی کیونکہ یہ کام اللّٰہ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم ہمیں اللّٰہ کا حکم ماننا چاہئے، نوشین شاہ نے لکھا کہ عمران خان ہمیں آپ پر فخر ہے۔

گزشتہ روز صنم سعید نے اپنی ٹوئٹ میں شیریں مزاری کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے لیے ایک فہرست بنائیں جس میں مردوں، خواتین اور بچوں سے روزانہ بدفعلی کے واقعات کا تذکرہ ہو، فہرست میں یہ بات بھی واضح کی جائے کہ درندگی کا شکار بننے والوں نے کس قسم کا لباس پہن رکھا تھا۔

اس سے قبل اُشنا شاہ، صحیفہ جبار خٹک، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دے چکے ہیں ۔

متعلقہ خبریں