اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ندھیری میٹروپولٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے یکم مارچ کو ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے ان کی تضحیک کی ہے۔

جاوید اختر کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عدالت نے کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم آج جاوید اختر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچے لیکن کنگنا رناوت عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

تاہم عدالت نے اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں