ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے جانے انجانے میں اگر کسی کا دل دُکھا ہو تو وہ معذارت خواہ ہیں۔
ہانیہ عامر نے آج اپنی طویل پوسٹ میں اپنی وائرل ویڈیو کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میں آخری مرتبہ سب کے سامنے حقائق رکھ رہی ہوں، یہ کسی سے لفظی جنگ کی بحث نہیں، نہ ہی اصل بحث یہ ہے کہ کسی سابقہ بوائے فرینڈ سے بحث کو طُول دی جائے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ میری تمام تر شکایت انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کی ہے، کسی بھی عورت کو یوں ہراساں کرنا کسی معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہے، یہ بطور انسان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے راہیں ہموار کرتے ہیں ، اس میں کچھ ایسا نہ جائے جس پر بعد میں انہیں شرمندگی ہو۔
🤍 pic.twitter.com/Oi7SSxuv7U
— Hania Aamir (@realhaniahehe) June 7, 2021
ہانیہ عامر نے لکھا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی اور روزانہ بہتر سے بہتر انسان بننے کی کوشش کروں گی، معافی مانگنے کا مطلب کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا اسی وجہ سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی معافی مانگنی چاہیے۔
اداکارہ نے لکھا کہ اگر میں نے کسی کا بھی جانے انجانے میں دل دکھایا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، براہِ کرم آپ بھی واضح پیغامات شیئر کریں، آپ کے ریمارکس کسی کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ5 جون کو ہانیہ عامر کی عاشر وجاہت کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ہانیہ عامر اورعاشروجاہت کی’نامناسب ویڈیو’ پر شدید تنقید
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خود پر ہونے والی تنقید پر ہانیہ عامر نے 5 اور 6 جون کو انسٹاگرام پر مختلف پوسٹس میں دکھ کا اظہار کیا تھا۔
عاصم اظہر نے 5 جون کو ہی ٹوئٹ میں انوپم کھیر کی جف تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ ’بال بال بچ گئے‘ اور ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں شکرانے بھی ادا کیے۔
Alhamdulillah 🙏🏽😂 pic.twitter.com/7fvfBjJ2dr
— Asim Azhar (@AsimAzharr) June 5, 2021
بعد ازاں ہانیہ عامر نے کسی کا نام لیے بغیر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یا تو آپ مشہورسلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا پھر ایک تلخ سابق دوست۔
You can either be a celebrity or a bitter ex with no dignity.
— Hania Aamir (@realhaniahehe) June 6, 2021
ہانیہ عامر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے بعد عاصم اظہر نے وضاحتی پوسٹ کی اور لکھا کہ دراصل ان کی مبہم پوسٹ اس شخص کے لیے نہیں تھی، جنہیں تکلیف پہنچی۔
pic.twitter.com/EDGpaHlMw5
— Asim Azhar (@AsimAzharr) June 6, 2021
عاصم اظہر نے اپنی طویل وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے ڈیڑھ سال میں پہلی بار ایک پوسٹ کی ہے تو لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے جب کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں کی گئیں اور انہیں تعلقات کے نام پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں