اداکارہ یشما گیل اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ آزمائش میں جلوہ گر ہوں گی ۔
یہ ڈرامہ سیریل بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا جائے گا جسے اداکار فہد مصطفیٰ پروڈیوس کریں گے، اس ڈرامے کے ہدایتکار فجر رضا ہیں جبکہ تحریر سمینہ اعجاز کی ہے۔
#Azmaish 1st Promo HD
Alhamdullilah at ARY I present you the 1st look promo of our new drama serial #Azmaish is soon to take lead with #YashmaGill, #KinzaHashmi & #FahadSheikh
Directed By : Fajar Raza#ARYDIGITAL #BigBangEntertainment pic.twitter.com/0sC7v0bf1q
— Hamzah Bhuta (@Hamzah_Bhuta) May 9, 2021
ڈرامے میں اداکارہ یشما گل (شیزا ) نامی لڑکی کا کردار ادا کریں گی اور ان کے ساتھ اداکارہ کنزہ ہاشمی (نمرہ) نامی لڑکی کا کردار نبھائیں گی جنہیں ڈرامے میں سوتیلی بہنیں دکھایا جائے گا۔
اداکارہ یشما گل اس سے قبل ڈرامہ قربان ، گھر تتلی کا پر ، کی جانا میں کون ، پیا نام کا دیا اور الف میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں