اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کی طبعیت ناساز ہے ان کے اہلخانہ نے تمام لوگوں سے صحت یابی کی درخواست کی ہے۔

انوراقبال کی بیٹی نے سماء کو بتایا کہ ان کے والد ایک ہفتے سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انوراقبال گیسٹرو کی تکلیف کی وجہ سے زیرعلاج ہیں، تاہم ڈاکٹر نے انور اقبال سے ملاقات پر پابندی لگادی۔

اداکار انور اقبال کی سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آرہے ہیں۔

انور اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

متعلقہ خبریں