اداکار شان شاہد ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے

ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محکمہ ايکسائز نے لاہور ميں اداکار شان کی گاڑی کاچالان کردیا۔

محکمہ ایکسائزکی ٹیم لبرٹی گول چکرپرناکہ لگا کر ٹوکن ٹیکس چیک کررہی تھی، چيک کرنے پر اداکار شان انتيس ہزار دوسو روپے کے نادہندہ نکلے۔

ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محکمہ ايکسائز نے اداکار شان کی گاڑی کا چالان کردیا۔

محکمہ ايکسائز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بلا تفریق کارروائی کی جارہی ہے۔

صارفین کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں