اداکار عدنان صدیقی کی عوام سے اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ہماری قوم نے کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں اس خطرناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام سے درخواست کروں گا کہ برائے مہربانی اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں