اذان سمیع خان کی نئی میوزک ویڈیو ‘تو’ کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کردیا گیا۔
میوزک ویڈیو میں اذان سمیع کے ساتھ فلمسٹار ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوئی ہیں، دونوں فنکاروں کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہیں۔
نئے میوزک ٹریک کے بول محبت میں گرفتار ہونے کی ایک منفرد کہانی بیان کی گئی ہے۔ اذان کا یہ گانا ہالی ووڈ انڈسٹری کے معروف گیت سے متاثر ہے۔
ویڈیو گیت ‘تو’ تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کردیا گیا ہے، یہ گیت بھی اذان کے پہلے البم کا دوسرا گانا ہے جسے اب تک لاکھوں افراد سن چکے ہیں۔
البم میں ماہیا ، ڈھولنا ، جادو گری ، عاشقی ، ایک لمحہ ، میری سجنا رے فیٹ استاد راحت فتح علی خان ، زما اور لائیو ورژنز سمیت 9 گیت شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں