ارجنٹائن: سیلابی ریلے گھروں میں داخل

عوام بے یار و مددگار،انتظامیہ بےبس

ارجنٹائن کے شہر کاتا مارکا ميں شديد بارشوں اور سيلاب سے تباہی آگئی اور گھروں میں پانی داخل ہوگيا۔

شہر کے عوام اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ گھروں میں داخل ہونے والے سیلابی ریلوں نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

سڑکوں پر ٹريفک بھی مفلوج ہو کر رہ گيا اور کئی گاڑياں ريلے ميں بہہ گئيں جبکہ حادثات ميں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام شہری سہولیات کی فراہمی بھی معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ اس ساری صورتحال میں انتظاميہ بے بس سی نظر آتی ہے جبکہ عوام بے يارومددگار ہیں۔

متعلقہ خبریں