وزیر داخلہ کا بجٹ سیشن میں اظہار خیال
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ارجنٹ پاسپورٹ اب ایک دن میں بھی مل سکتا ہے اور اس کے لیے نارمل فیس سے 2000 روپے ہی اضافی بھرنے پڑیں گے۔
قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ای پاسپورٹ کے طرف جارہے ہیں ہرقسم کے ویزے آن لائن کردیے ہیں جس سے رشوت کا عنصر بھی کم ہوگیا ہے اور اب پاکستانی ویزوں کےلیے دنیا بھر سے آن لائن ہی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی تمام تحصیلوں میں نادرہ دفاتر قائم کیے جارہے ہیں جس کے لیے جگہوں کا انتخاب متعلقہ رکن قومی اسبملی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر بجلی سسستی ہوجائے تو بہت سارے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے کہ انہوں نے دہائیوں بعد ڈیمز پر کام شروع کردیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا ملک میں سیاسی تلخیوں کو حتم کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ حکومت چوتھے برس میں داخل ہو رہی ہے اور 2023 الیکشن کا سال ہوگا جس کے لیے حکمت عملی وضح کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن کتنا ہی شفاف کیوں نہ ہو جب تک تمام سیاسی جماعتیں مل کر اصلاحات نہیں کریں گی الیکشن متنازع ہی رہے گا لہٰذا ان حالات سے بچنے کے لیے تمام سیاسی رہنماؤں کو مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔
متعلقہ خبریں