ارجن رام پال، ’بندہ 50 سال کی عمر میں بھی بہت ہینڈسم ہے‘

ہفتہ 19 جون 2021 9:52

ارجن رام پال نے فلم ’دھکڑ‘ کے لیے اپنے بالوں کا ہیر سٹائل چینج کیا ہے۔ (فوٹو: انسٹاگرام ارجن رامپال)

بالی وڈ اداکار ارجن رام پال نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی فلم کے کردار کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ارجن رام پال ’دھکڑ‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ سکرین شیئر کریں گے۔
ارجن رام پال اس فلم میں پلاٹینیم بلونڈ بالوں میں نظر آئیں گے۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں کو یقین نہیں آیا اور انہوں نے اداکار کو نئے کردار کے لیے خوب سراہا۔
مزید پڑھیں
ارجن رام پال نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک فلم کا ایک مشکل حصہ، مجھے کچھ نیا کرنے کی ضرورت تھی۔ شکریہ میرے بھائی عالم حکیم اس میں مدد کرنے کے لیے۔‘

ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں مداحوں نے ان کی تعریف کی وہی کچھ افراد یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں تھے کہ ارجن رام پال 48 سال کے ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ان کی عمر بڑھنے کے بجائے کم ہوتی جا رہی ہے۔
انسٹاگرام کے بعد جب ان کی تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جناب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
ٹوئٹر صارف خرافاتی نے 38 سالہ سابق انڈین کپتان ایم ایس دھونی اور 48 سالہ ارجن رامپال کی تصاویر کا موازنہ کرنے کی کوشش کی تو جواب میں صارف فرحان نے لکھا کہ ’ارجن رامپال سے انتہائی گرم موسم میں میچ کھیلنے اور ساتھ ہی ٹیم پریشر لینے کو بھی کہیں۔‘
ارجن رام پال کی نئی تصاویر میں وہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ کم نظر آرہے ہیں، اسی حوالے سے ٹوئٹر ہینڈل ویبھو جوشی نے لکھا کہ یہ بندہ 50 سال کی عمر میں بھی بہت ہینڈسم ہے۔‘
ٹوئٹر صارف گایا نے لکھا کہ ’اگر اگلی بار میرے والد نے میرا موازنہ  میری عمر کے بچوں سے کروایا تو میں ان کو ان کی عمر میں ارجن رام پال کی یاد ضرور دلاؤں گی۔‘