اسد طور کیس: حقیت کےقریب پہنچ گئے، شیخ رشید

کچھ افراد غیرملکی آقاؤں کوخوش کر رہے ہیں،وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد صحافی اسد طور پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسیز پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اسد طور کےمعاملے پر کچھ لوگ غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کےلیے اپنی ہی ایجنسیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے، نادرا اور پولیس واقعے کی چھان بین کرر رہے ہیں اور توقع ہے کہ حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اسد طور پر حملے میں ملوث افراد ٹریس نہ ہوئے تو اشتہار دیا جائے گا، ان ملزمان کو پکڑنا ضروری ہے کیوں لوگ ہمارے اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی صحافی کا نام ای سی ایل یا بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہے اس لیے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، پی ڈی ایم میں صرف مولانا فضل الرحمن اور نون لیگ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کویت کے دورے پر گیا جہاں کویتی حکام سے ویزے کے بارے میں بات ہوئی، 2011 کے بعد یہ کامیاب دورہ تھا۔ کویت نے فیملی،بزنس، پٹرولیم اور میڈیکل شعبہ کے ویزے کھول دیے ہیں جبکہ کویتی حکام تعمیراتی شعبے میں بھی ویزے کھولنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب نے بھی 30فیصد ویزے پاکستانیوں کو ویزے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں