اسد قیصر پارٹی ارکان کے سامنے بے بس ہوگئے

ایازصادق نےبھی اسدقیصرسےملاقات میں معاملہ اٹھایا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزيشن ليڈر کو تقرير کیلئے مناسب ماحول نہيں دے سکتا۔

قومی اسمبلی ميں پرامن ماحول نہ ہونے پر اسپيکر اسد قيصر نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے ليگی رہنماوں سے ملاقات ميں کہا کہ آپ کی مدد نہيں کرسکتا۔ حکومتی ارکان ميری نہيں سنتے۔

مرتضی جاويد کی ملاقات کے بعد اياز صادق نے بھی اسپيکر سے رابطہ کيا، تاہم بات نہ بن سکی جس کے بعد اپوزيشن نے فیصلہ کہ کہ تمام رہنما بجٹ سيشن کے دوران اپنی تقريريں مکمل کريں گے۔

واضح رہے کہ پیر 14 جون کو ليگی رہنما مرتضی جاويد نے ايوان ميں اپوزيشن ليڈر کی تقرير کیلئے بہتر ماحول مہيا کرنے سے متعلق اسپيکر سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں