اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی فورسز نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان گولیاں لگنے سے شہید ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد دونوں جانب سے کشیدگی میں پھر اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کو نیویارک ٹائمز نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے اپنے صفحہ اول پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے دوران نشانہ بننے والے بچوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔

ان تصاویر کا عنوان یہ صرف بچے تھے رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ کے دوران کم از کم 67 فلسطینی اور دو اسرائیلی بچے جان سے گئے۔

متعلقہ خبریں