اسرائیلی مظالم: وزیراعظم کی جمعہ کویوم احتجاج منانےکی ہدایت

فوٹو: الجزیرہ

وزیراعظم عمران خان نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کےخلاف جمعہ کے روز یوم احتجاج منانے کےلیے تیاری کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری طور پر جمعہ کو اسرائیلی مظالم کےخلاف یوم احتجاج منانے کےلیے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کےباعث انٹرنیشنل میڈیا ہاؤسز تباہ

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیس میں دائر اپیل پر بھی بریفنگ دی، انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کےمعاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، شہبازشریف اس لیے بھاگنا چاہتےہیں کہ ان کے خلاف ریفرنس نہ آئے۔

جس پر وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، کسی سے ذاتی مسلئہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جاسکتا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

امریکا: مسجد کےباہر نامعلوم افراد کی فلسطینیوں کیخلاف نفرت انگیزچاکنگ

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، ہماری 25سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے، احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

اسرائیلی مظالم اجاگر کرنےپر فیسبک پیج بلاک

انہوں نے مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کررہی ہے، مثبت معاشی اعشاریوں کے فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیئے، آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔

متعلقہ خبریں