
فوٹو: ٹوئٹر
فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس بھی میدان میں آگئے۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوئے، مظالم کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے وقار یونس کے بیٹے اذان وقار بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔
سابق کرکٹر نے فلسطین میں ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ فلسطین میں موجود بھائی بہنوں کی مدد فرمائے۔
Ya ALLAH help our brothers and sisters in #Palestine. Expressing solidarity with Palestinians #FreePalaestine Joining the protesters in Sydney and the rallies around the world against Israeli military attacks @13kamilkhan @AzaanWaqar pic.twitter.com/iLYfUjVOYM
— Waqar Younis (@waqyounis99) May 22, 2021
قابض فوج نے 11 روز میں 65 بچوں کو شہید کردیا یہ کیسا دفاع ہے جس میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں