اسرائیل اور فلسطین صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، امریکا

عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے

امريکی محکمہ خارجہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر کہا ہے کہ دونوں فريق صبروتحمل کا مظاہرہ کريں۔

نیوز کانفرنس کے دوران امريکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ فلسطين ميں عام شہريوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہونا چاہيے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشويش کا اظہار کيا۔

ترجمان امريکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے اور راکٹ حملوں کا جواب دینے جبکہ فلسطینی عوام کو بھی سلامتی اور تحفظ کا حق ہے۔

امريکی وزير خارجہ نے اپنے اسرائيلی ہم منصب سے فون پر رابطہ کيا جس میں راکٹ حملوں کی مذمت کی اور کشيدگی کے خاتمے پر زور ديا۔

ادھر امريکی صدر جو بائيڈن کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ ميں بدامنی پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرليا گيا ہے۔

متعلقہ خبریں