اسرائیل پھرغزہ میں بمباری، 10فلسطینی زخمی

فوٹو: آئی ڈی ایف

اسرائیل نے ایک بار پھر عالمی قوانین اور سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں پھر سے بمباری کردی جس کے نتیجے میں 10فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں اقتتدار سنبھالنے کے 24 گھنٹوں بعد ہی نفتالی بینٹ کی حکومت میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی بمباری کردی، جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

القدس میں یہودیوں کی جانب سے فلسطينی علاقے ميں ريلی نکالی، جس کے بعد فلسطینیوں نے آتش گير مادے سے بھرے غبارے چھوڑے جس سے زرعی علاقے ميں آگ بھڑک اٹھی۔

فلسطينی اتھارٹی کا کہنا ہے اسرائيل نے ايک بار پھر عالمی قوانين اور سيز فائر معاہدے کیخلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ 21مئی کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر حماس کےخلاف جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیل نے اس جھڑپ کے دوران غزہ میں قائم کئی میڈیا ہاؤسز کی بلڈنگ کو فضائی حملے میں تباہ کردیا تھا جس میں الجزیرہ، اے پی سمیت کئی ادارے شامل تھے۔