اسرائیل کا دمشق پر میزائل حملہ

فائل فوٹو

شامی فوج نے دمشق پر ہونے والے اسرائیل کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے شامی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔

شام کے سرکاری میڈیا سے جاری رپورٹس کے مطابق شامی ایئر ڈیفنس نے میزائل حملے ناکام بنانے کے بعد مزید اسرائیلی حملوں کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا ہے۔

فائل فوٹو

مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملوں میں صرف املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ شامی فورسز کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جسے بروقت ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2011 سے شروع ہونے والے شام کے جنگی تنازعے کے بعد اسرائیل نے متعدد بار حزب اللہ اور لبنانی فورسز کو ہدف بنایا۔

آزاد میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گزشتہ رات متازعہ علاقے گولان ہائیٹس سے شام کی جانب میزائل فائر کیے گئے۔ ہیومن رائٹس رپورٹس کے مطابق 13 فروری کو ہونے والے اسرائیل کے حملے میں 57 حکومتی اور اتحادی اہل کار مارے گئے۔

اس سے قبل اسرائیل سال 2020 شام کے اندر 50 سے زائد مقامات کو اہداف بنا کر حملہ کر چکا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے دمشق پر میزائل حملے کی خبریں سامنے آتے ہی اسرائیل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا، جس میں انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف افراد کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں