اسرائیل کے خلاف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا منفرد احتجاج

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدرری کرتے ہوئے اسرائیل کے مظالم کے خلاف منفرد احتجاج کیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں اسرائیلی مظالم کی خاموش انداز میں مذمت کی ۔

اداکارہ نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک اسکرین پر دکھا رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے لکھے گئے پلے کارڈز پر اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں