اسلام آباد:امام مسجد سمیت تہرے قتل کے ملزمان گرفتار

قتل کو فرقہ ورانہ رنگ دینا درست نہیں،شیخ رشید

اسلام آباد میں 27 فروری کو امام مسجد سمیت 3 افراد کو قتل کرنے والا ملزم شاہد الرحمان 4 ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قتل کو فرقہ وارانہ رنگ دینا درست نہیں کیوں کہ اس کی وجہ ذاتی دشمنی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تہرے قتل کے 5 ملزمان ہنگو سے گرفتار کیے گئے اور شاہد الرحمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

اسلام آباد: امام مسجد پر فائرنگ کا مقدمہ درج، تفتیش کیلئے ٹیمیں تشکیل

ستائیس فروری کو بہارہ کہو میں مفتی اکرام اللہ کا اپنے بیٹے سمیع اللہ اور شاگرد سمیت قتل کردیے گئے تھے۔

اسلام آباد پولیس شواہد کی روشنی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیسرے روز ہی ملزمان تک پہنچ گئی۔

مقتولین کی بہارہ کہو میں نماز جنازہ ادا کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش کی ذمہ داری پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کو سونپی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں