اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق اسلام آباد میں 4 روز میں کرونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں کی 5 گلیوں کو آج صبح 9 بجے سے سیل کردیا گیا ہے۔ قرطبہ ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر تيرہ،جی اليون ٹو کی گلی نمبر اٹھارہ کو سیل کیا جائے گا۔ ایف سکس تھری گلی نمبر انيس،جی 7 ٹو گلی نمبر 24 اور سواں گارڈن ایچ بلاک گلی نمبر 29میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ پرائیویٹ اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور ماڈل اسکول ایف 8 تھری کو بھی سیل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔
In 4 days covid ratio has jumped from less than 1% to 5%. Following areas are being sealed from 9 am tmrw.
Street 13 Qurtaba Town, Khanna
Street 18 G-11/2
Street 19 F-6/3
Street 24 G-7/2
Street 29 Block H soan Garden
Kips Academy PWD
IM School Boys F-8/3 pic.twitter.com/MuK9rJLq28— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) July 11, 2021
جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ان ڈور ریستورانٹس، انڈور شادیاں اور جمز کو بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق ان ڈور تقریبات میں صرف ویکسین شدہ افراد کی شرکت کی شرط پر عمل نہیں ہو رہا ہے اور اگر ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
متعلقہ خبریں